بنگلورو،4/ جنوری(ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی بنگلور شہر آمد سے استفادہ کرتے ہوئے شہریوں کی بعض جماعتوں اور شہری رضاکاروں نے ایک سوشیل میڈیا تحریک کو جاری کیا ہے جس کے ذریعہ مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہر میں مضافاتی ریل خدمات منصوبہ میں تیزی پیدا کرے-واضح رہے کہ 37 سالہ قدیم یہ منصوبہ اب خصوصی مقاصد سواری کی تشکیل کے سلسلہ میں التواء کا شکار ہوا پڑا ہے، اس خصوصی مقاصد سواری کو ذرائع کے مطابق اب بنگلورو ریل انفرا اسٹرکچر ڈیوپولمنٹ اینٹر پرائزس(بی رائیڈ) کا نام دیا جانے والا ہے، مذکورہ خصوصی مقاصد سواری کی تشکیل ابھی تک نہیں ہوپائی ہے حالانکہ اضافی ریلوے بورڈ (ای آر بی) نے اس کے لئے نومبر کے مہینہ ہی میں منظوری دیدی تھی-”چوکوبوکو کیبنٹ کلیرنس بیکو“ (چک پک کابینہ کی منظوری چاہئے) تحریک کے تحت شہریوں کی جماعتوں نے وزیر اعطم کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو ابھی تک تحریک حاصل نہیں ہو سکی ہے حالانکہ مرکز اور ریاست دونوں ہی جگہ بی جے پی قیادت والی حکومتیں قائم ہیں -